پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز میں سوپر کری ایٹر لاؤنج کا افتتاح
تقریب میں کنٹنٹ کری ایٹرز، برانڈز اور انڈسٹری پروفیشنلز کی شرکت
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز 2026 کے موقع پر کراچی ایکسپو سینٹر میں سوپر کری ایٹر لاؤنج کا افتتاح کیا گیا جہاں دو روز تک کنٹنٹ کری ایٹرز، برانڈز اور انڈسٹری پروفیشنلز سیکھنے ، اشتراک اور کاروباری مواقع کیلئے اکٹھے ہوں گے ۔پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز 2026 کے ٹائٹل پارٹنر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم)کی قیادت میں شروع کیے گئے ، اس اقدام کو پیپسی، ٹپال، لوریال پاکستان، ٹرائی فٹ، انووی ٹیلی کام، اسٹارٹ اَپ پاکستان اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سمیت معروف برانڈز اور اداروں کی معاونت حاصل ہے ۔ یہ ادارے انٹرایکٹو سرگرمیوں، صنعتی شعبے کے نمائندوں سے روابط اور کری ایٹرز کے لیے خصوصی پروگراموں کے ذریعے اس اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے کری ایٹرز کو محض ڈیجیٹل کنٹنٹ کی تیاری سے آگے بڑھ کر پائیدار پیشہ ورانہ کیریئر اور کاروبار بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments