اقبال کے خودی اور خود انحصاری کے پیغام کو اپنانا ہوگا، عاطف اکرام

اقبال کے خودی اور خود انحصاری کے پیغام کو اپنانا ہوگا، عاطف اکرام

اسلام آباد(اے پی پی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی آج بھی پاکستانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ،

شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے اپنی فکر اور شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا،علامہ اقبال کا تصورِ پاکستان ایک خودمختار، مضبوط اور خوشحال ریاست کی بنیاد ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے پیر کو جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اقبال کے خودی، خود انحصاری اور عمل کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...