بلوچستان میں زرعی پراسیسنگ کے 22مراکز قائم ہوں گے
کھجور، سیب، ٹماٹر سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کی جائے گی
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد نصیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گرین پاکستان انیشی ایٹو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف خان نے شرکاء کو بلوچستان بھر میں قائم کی جانے والی زرعی و باغبانی اجناس کی پراسیسنگ اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ منصوبے کے تحت بلوچستان کے 20 اضلاع میں 22 مقامات پر سہولیات قائم کی جا رہی ہیں جہاں کھجور، سیب، ٹماٹر، پیاز، انار، انگور، آلو بخارا اور چیری سمیت اہم پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کی جائے گی۔ ہر مرکز میں ایک ہزار ٹن کی گنجائش کا کولڈ اسٹوریج قائم ہوگا ۔ منصوبے کے تحت آٹھ مراکز آئندہ چند ماہ میں فعال ہونے کی توقع ہے ۔محمد نصیر نے پاکستانی برآمد کنندگان اور تجارتی مشنز کے اشتراک سے کھجور کا شربت، کھجور کا پیسٹ، خشک پیاز، ایپل سائڈر اور ٹماٹر کا گودا برآمد کرنے کو ترجیح دینے کی تجویز پیش کی جس کی آصف خان نے بھی تائید کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments