معیاری روئی کی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم

معیاری روئی کی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم

کراچی(این این آئی)امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔

اسکے برعکس پاکستان میں معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم رہیں۔مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ امریکا و چین کی درآمد وبرآمدات پر ٹیرف میں متوقع کمی کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی سامنے آئی، پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں بھی گزشتہ ہفتے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے نہ آسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...