پاکستانی کمپنی ہیکسالائز کے کینیا میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مفاہمت پر دستخط
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی آئی ٹی کمپنی ہیکسالائز نے کینیا میں کام کرنے والی ایک نمایاں اسلامی فلاحی تنظیم اسٹار آف ہوپس ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستانی کمپنی بیکسالائز کینیا کی فلاحی تنظیم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹلائزشن کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔ مفاہمتی یادداشت پر ہیکسالائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد شاہ اور اسٹار آف ہوپس ایسوسی ایشن کینیا کے چیئرمین ڈاکٹر ہارون سعید نے دستخط کیے ۔سعد شاہ نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی منڈیوں میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments