ایبٹ کمپنی کامستقبل میں بھی صارفین کوترجیح دینے کاعزم
ہڈیوں کی پیچیدہ بیماریوں کیلئے ڈینو سماب بائیوسِملِرز کی رجسٹریشن حاصل کرلی
اسلام آباد (بزنس ڈیسک)عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں معروف ادارے ایبٹ نے پاکستان میں 60 ملی گرام اور 120 ملی گرام ڈینوسماب کے بایوسِملرز کی رجسٹریشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے حاصل کرلی۔ یہ پیشرفت ہڈیوں کے بھربھرے پن اور سرطان کے باعث ہڈیوں سے متعلق پیچیدگیوں کے علاج کیلئے جدید بائیولوجیکل ادویات پر مبنی علاج تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ ایبٹ کی جانب سے مارکیٹ کیے جانے والے یہ ڈینوسماب بایوسِملرز ان بیماریوں سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے جدید بائیولوجیکل ادویات پر مبنی علاج کو مزید قابلِ رسائی اور کم لاگت بنانے میں مدد دینگے ۔ مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان میں ایبٹ کے میڈیسن بزنس کے ڈویژن وائس پریزیڈنٹ، مازن بشیر نے کہا، ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مبتلا افراد کیلئے 60 ملی گرام ڈینوسماب بایوسِملر تک رسائی انتہائی اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح 120 ملی گرام ڈینوسماب بایوسِملر سرطان سے متعلق ہڈیوں کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے والے مریضوں کیلئے بھی اہم ہے ۔ جدید اور معیاری علاج تک رسائی بڑھا کر ایبٹ مریضوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور پاکستان بھر میں صحت کے شعبے کے بہتر نتائج کے حصول میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments