ہزاروں افراد کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے لئے خوار

ہزاروں افراد کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے لئے خوار

ڈی سی او آفس نادرا سنٹر پر 15300شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں ،2کروڑ 14لاکھ سے زائد رقم اکٹھی ہونے کے باوجود ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا ،ذرائع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی اسلحہ لا ئسنس برانچ سے کسی کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء نہ ہو سکا ، شہری ڈی سی او آفس کے چکر لگا لگا کر چکرا گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے ڈی سی او آفس میں قائم نادرا سنٹرکو جنوری 2015ء سے اب تک 15300سے زائد افراد نے 1400روپے سرکاری فیس ادا کرتے ہوئے کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس کے لئے درخواستیں جمع کروائیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔اس طرح ڈی سی او آفس کی اسلحہ برانچ کو 2کروڑ 14لاکھ سے زائد رقم حاصل ہوئی تاہم ابھی تک کسی کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جا سکاجس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی سی او آفس نادرا سنٹرکے انچارج محمد رفیق نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تقریباً100لائسنس بن کر آچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی لینے نہیں آیا ۔علاوہ ازیں اب پنجاب کے ہر ضلع میں کسی بھی نادرا سنٹرپر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں