پیر محل :قدیم تھانہ اروتی کی تزئین و آرائش ،افتتاح کردیا گیا

پیر محل :قدیم تھانہ اروتی کی تزئین و آرائش ،افتتاح کردیا گیا

ڈ ی پی او عمرفاروق کا ڈی ایس پی کمالیہ کے ہمراہ محرردفتر ،فرنٹ ڈیسک کا دورہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے قدیم تھانہ اروتی کی تزئین و آرائش کروانے کے بعد تھانے کا افتتاح کر دیا ۔تھانہ اروتی پہنچنے پر ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدر شاہ ،ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا استقبال کیا ۔ڈی پی او رانا عمرفاروق نے ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ کے ہمراہ تھانہ کی بلڈنگ، محرر دفتر،ویٹنگ روم اورحوالات کا دورہ کرکے تھانے میں کروائے گئے کام کو چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا تھانہ اروتی گزشتہ34سال سے خستہ حال تھا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی طرف سے جاری کئے گئے فنڈ سے تھانہ اروتی سمیت ضلع بھر کے تھانوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے علاوہ ازیں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی کمالیہ کے ہمراہ تھانے کے فرنٹ ڈیسک کادورہ کیاجہاں موجود سٹاف نے ڈی پی او کو تھانے کے آن لائن ریکارڈ اور (پولکام )کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او ٹوبہ نے تھانے میں آنے والے سائلین سے بھی ملاقات کی اوران سے مسائل کے متعلق پوچھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں