خاتون کا چچا پر زیادتی کاالزام،پولیس کارروائی سے گریزاں

 خاتون کا چچا پر زیادتی کاالزام،پولیس کارروائی سے گریزاں

تھانے میں شنوائی نہیں ہوتی،پولیس کی طرف سے دبائو ڈالا جارہاہے ،کائنات خاتون چچا کو جان بوجھ کر بدنام کررہی ہے ،ایس ایچ او صدرجڑانوالہ افضل

بچیانہ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں علاقہ تھانہ صدر جڑانوالہ چک نمبر235گ ب کے آصف علی کی بیوی کائنات اشرف گزشتہ دنوں گھر اکیلی تھی کہ اس کا چچا سسر نذیر احمد گھر گھس آیا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہم پر پولیس کی طرف سے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، جب بھی ہم تھانہ میں حصول انصاف کیلئے درخواست لے کر جاتے ہیں ہماری شنوائی نہیں ہوتی،متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم دونوں میاں بیوی اپنی کم سن بیٹی سمیت خود کشی کرلیں گے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او صدر جڑانوالہ افضل چیمہ نے موقف دیتے ہوئے کہا خاتون اپنے چچا کو جان بوجھ کر بدنام کررہی ہے بھلا ایک ادھیڑ عمرشخص ایک خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کیسے کرسکتا ہے ؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں