ڈپٹی کمشنر نے ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کا جائزہ لیا

سیدمسعود نعمان کی لوگوں سے ملاقات ، حفاظتی ویکسین بارے آگاہی دی

لالیاں(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے مختلف علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل لالیاں کے علاقہ نور پور بھٹہ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسی نیشن موبائل ٹیموں کی ورکنگ اور لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود علاقے کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حفاظتی ویکسین بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کورونا ویکسین لگانے کیلئے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ورکنگ کر رہی ہیں اور علاقے کے نمبردار کی موجودگی میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں تاکہ جلد سے جلد ہر شخص کو ویکسینیٹڈ کر کے اسے کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے ، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرلالیاں وقار اکبر چیمہ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں