ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

محکمہ صحت کی ٹیمیں باقاعدگی سے علاقوں کا دورہ کریں ،شاہدعباس جوئیہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ،سوشل ویلفیئر، میونسپل کارپوریشن ، زراعت، لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے محکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور ہیلتھ سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا محکمہ صحت کی ٹیمیں باقاعدگی سے علاقوں کا دورہ کریں جبکہ بلدیہ کا عملہ کسی بھی مقام پر کھڑے پانی کے فوری نکاس کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا انسداد ڈینگی کے حوالے سے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام میں بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے ۔حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے ڈینگی کے خاتمے کیلئے ٹیم ورک کے تحت کام کریں،بعد ازاں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغرنے انسداد ڈینگی کے حوالے سے پراگرس رپورٹ پیش کی اور جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں