پینسرہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار،آپریشن کامطالبہ

پینسرہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار،آپریشن کامطالبہ

کریک ڈائون سے بچنے کے لئے بھکاریوں نے دیہاتوں کا رخ کر لیا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں،شہریوں کی اپیل

پینسرہ ( نمائندہ دنیا)پینسرہ ،سدھار ،جھنگ روڈ،بائی پاس پر پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار بزرگ،خواتین،بچوں سمیت سینکڑوں پیشہ ور بھکاری شہریوں کو ہراساں کر کے لوٹنے میں مصروف ہیں ،خواتین کا گروہ شریف شہریوں کے کپڑے تک کھینچنے سے باز نہیں آتیں ،ملاں پور روڈ قبرستان روڈ پیشہ و ر بھکاریوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں،حکومت پنجاب کے احکامات پر لاہور پولیس اور فیصل آباد پولیس کے بھکاریوں کے خلاف کئے گئے کریک ڈائون سے خوفزدہ بھکاریوں نے سدھار ،پینسرہ،ایئر پورٹ،جھنگ روڈ،بائی پاس سمیت دیگر دیہاتی علاقوں کا رخ کر لیا ۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد اور سی پی او سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے گردونواح میں آپریشن کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں