چہلم شہدائے کربلا :چنیوٹ پولیس کے انتظامات مکمل

چہلم شہدائے کربلا :چنیوٹ پولیس کے انتظامات مکمل

کسی کو امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،ڈی پی او بلال ظفر

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔تمام مجالس ،جلوسوں پر تھری لیئر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیاہے ۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔کسی کو امن و امان تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا ضلع بھر میں کل 17 جلوس نکالے جائیں گے جس میں ایک جلوس کیٹیگری اے ، پانچ جلوس کیٹیگری بی اور گیارہ جلوس کیٹیگری C کے ہوں گے جبکہ کل 16 مجالس کا انعقاد ہو گا۔ تمام مجالس اور جلوسوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے تاکہ امن وا مان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے ۔ چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے تمام مجالس،جلوسوں پر پانچ سو سے زائد پولیس افسر واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے ۔ حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی ۔ ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی ۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے ،مجالس ،جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹر چیکنگ،فزیکل سرچ کے بعد مخصوص انٹری پوائنٹس سے شرکت کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں