چوکی نیو سبزی منڈی وگردونواح میں وارداتوں میں اضافہ

چوکی نیو سبزی منڈی وگردونواح میں وارداتوں میں اضافہ

شہریوں کا وارداتوں کے خلاف احتجاج ، سی پی او فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) چوکی نیو سبز ی منڈی و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ پولیس مسلح گروہ کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام لوگ چوکی سے چند فرلانگ دور اسلحہ کے زور پر لٹنے لگے ، تفصیلات کے مطابق چوکی کے قریب عثمان گجر کو موٹر سائیکل سوار مسلح گروہ نے نقدی سے محروم کر دیا ،محمد ندیم کو کولڈ سٹور سے نکلتے ہی مسلح افراد نے دھر لیا اور موبائل فون چھین لیا شاہزیب کو قبرستان روڈ پر موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا اسی طرح مختلف شہری بھی وارداتوں میں لٹتے رہے، شہریوں نے چوکی نیو سبزی منڈی کے گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدمات کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں