پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرنیوالے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرنیوالے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

خالد نعیم اور اس کے ساتھی کی جانب سے چوکی 208 گ ب پر دھاوا بولا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرنیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ترکھانی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض حسین نے موقف اختیار کیا کہ ملزم خالد نعیم اور اسکے ساتھی کی جانب سے چوکی 208 گ ب میں دھاوا بول دیا اور چوکی میں موجود کانسٹیبل فاروق محمود کو گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی یونیفارم بھی پھاڑ دی ۔ جس پر پولیس نے ملزموں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں