پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے کوشاں:ثروت قادری

پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے کوشاں:ثروت قادری

مذہبی قوتوں کی یکجہتی سے اسلامی انقلاب برپا ہوسکتا ہے ،آصف قادری سے گفتگو

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سنی تحریک پاکستان کو حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ آئند ہ بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے ۔ ابتر معاشی حالات میں فلاحی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے رکن مرکزی سیاسی کمیٹی محمدآصف رضا قادری سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا مذہبی قوتوں کی یکجہتی سے اسلامی انقلاب برپا ہوسکتا ہے ۔ لبرلز اور سیکولر ازم طاقتوں کے مقابلے میں نظریاتی طاقتیں ہم آہنگی اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان طاغوتی طاقتوں کے نشانے پر ہے ۔ محب وطن جماعتوں کو ہر معاملے میں انتہائی فہم و تدبر کا راستہ اپنانا ہوگا۔ آصف رضا قادری نے سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری کو فروری میں فیصل آباد دورے کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا فیصل آباد میں سنی تحریک کے کام کو مزید منظم و مضبوط اور مربوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں