3 خواتین کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

3 خواتین کو مبینہ اغوا کے بعد  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 3 خواتین کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 243رب کے صادق کی بیٹی (س) کو ابن مسعود ، تھانہ سرگودھا کے علاقے گلستان کالونی کے  محمد عظیم کی 20 سالہ بیٹی (ح) مارکیٹ گئی جسے غضنفر نے اغوا کرلیا ، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے چک نمبر 224 رب کی رہائشی آصفہ بتول نے پولیس کو بتایا اس کی 19 سالہ بیٹی (م) کو نامعلوم ملزموں نے مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیاجس پر پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں