اومی کرون کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے ،شہری احتیاط کریں :خادم مسیح گل

 اومی کرون کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے  ،شہری احتیاط کریں :خادم مسیح گل

کمالیہ(نامہ نگار )سابق کونسلر خادم مسیح گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔

اومی کرون کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے ،شہری احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔ کورونا وبا مہلک ہے لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ ایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم نے پہلے بھی اس کوقابوکرلیا تھا۔ سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں