عیدکے سیزن میں بھی کپڑوں کی مارکیٹیوں میں سناٹے
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے باعث عید الاضحی پر کپڑے کی مارکیٹوں میں سیزن کے دوران بھی سناٹے ، تاجر پریشان ۔
گزشتہ 3، 4 ماہ سے ملک میں مہنگائی کا بازار انتہائی گرم ہے جس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے جلتی پر تیل چھڑک دیا ہے اس کے علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں خود ساختہ مہنگائی میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے ، کمر توڑ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی قوت خرید بہت کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے صنعتی شہر فیصل آباد میں سیزن کے دوران بھی کپڑے کی مارکیٹیں ویران پڑی ہیں ، شہریوں کی بڑی تعداد نئے کپڑے خرید کر سلائی کروانے کے بجائے پرانے کپڑوں کو ہی عید کے دن پہننے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے شہر کے تجارتی مرکز گمٹی گھر کے اطراف کپڑے کی ہزاروں دکانوں پر ویرانیاں چھائی ہوئی ہیں اورتاجر انتہائی پریشان ہیں ۔