2 سالہ ماسٹرز ڈگری کرنے طلباکا تعلیم سے محروم رہنے کا خدشہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے جون 2022 کے بعد سے دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام ختم کردیا گیاجبکہ اس کے متبادل تاحال ہائر ایجوکیشن کی سہولت کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں دی جاسکی جس کے باعث بڑی تعداد میں امیدواروں کا دو سالہ گریجوایشن کے بعد تعلیم سے محروم رہنے کا خدشہ ہے ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان تاحال یونیورسٹیز کو پانچویں سمسٹر میں داخلوں کی پالیسی جاری نہیں کرسکا جبکہ ذرائع کے مطابق نجی کالجز کو ڈائریکٹ پانچویں سمسٹر میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی اجازت ملنے کا انتظار ہے ۔ بی اے ، بی ایس سی کرنے والے طلبا کو ڈائریکٹ بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلوں کا اعلان کیا گیا تھا تاحال پانچویں سمسٹر میں داخلوں کی پالیسی واضح نہیں ہوسکی۔ دو سالہ گریجوایشن کرنے والے طلبا ہائر ایجوکیشن کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔