پولیس نے بھرتیوں کیلئے تعلیمی بورڈز کا تعاون حاصل کرلیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب پولیس نے بھرتیوں کے ٹیسٹ کو شفاف بنانے کیلئے تعلیمی بورڈز کا تعاون حاصل کرلیا۔ فیصل آباد میں بھی مستقبل میں پنجاب پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ تعلیمی بورڈ کی معاونت سے لیا جائے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ، ڈی آئی جی پنجاب پولیس ادریس احمد نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا اور پولیس بھرتی کے ٹیسٹ کے ایس او پیز بارے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بورڈ کے طرز امتحانات ، پیپروں کی پرنٹنگ، انعقاد اور نتائج کی تیاری تک ہر مرحلہ بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سردار بابر ڈوگر، خفیہ پریس آفیسرز ضیالاسلام اور لعل اختر موجود تھے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد محمد عبداللہ، اے ایس پی سیدہ سحربانو، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ارشاد علوی بھی موجود تھے ۔