فونڈری کانگریس صنعت کی سمت کا تعین کریگی:عاصم قادری

 فونڈری کانگریس صنعت کی سمت کا تعین کریگی:عاصم قادری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 2روزہ انٹرنیشنل فونڈری کانگریس اینڈ ایگزی بیشن 14-15فروری 2023ء کو لاہور میں ہو رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کی فونڈری صنعت کی سمت کا تعین کرے گی۔

یہ بات پاکستان فونڈری ایسوس ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم قادری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں فونڈری کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں کو نمائش پر بریفنگ دیتے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت فونڈری کا شعبہ پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے ۔ اگر ہم نے برآمدات کا فیصلہ نہ کیا تو یہ شعبہ مکمل ختم ہو جائے گا اور اس سے معاشی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ عالمی منڈیوں میں جانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ۔ اس نمائش میں 66سٹال ہوں گے ۔ 60فونڈریاں شرکت کریں گی 12 غیر ملکی ماہرین بھی آرہے ہیں جو پاکستان کی فونڈری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشورے بھی دیں گے ۔ 30ٹیکنیکل سیشن بھی ہوں گے ۔فیصل آباد کے فونڈری مالکان کو اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا بزنس کمیونٹی کو اپنے حق کیلئے جاگنا ہوگا تاکہ معاشی پالیسیاں ہماری مشاورت سے بنائی جائیں۔ انہوں نے فونڈری مالکان کو ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں جگہ کے حصول کیلئے مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی اسلم بھلی ، اشفاق اشرف، جلیل ملک، عبدالرؤف، حاجی عطاء اللہ اور دیگر فونڈری مالکان بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں