گڑھ مہاراجہ :بلاجواز بجلی میٹر اتارنے پر شہری سراپا احتجاج

گڑھ مہاراجہ :بلاجواز بجلی میٹر اتارنے پر شہری سراپا احتجاج

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز بجلی میٹر اتارنے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔گذشتہ روز نواحی علاقہ گڑھ موڑ کے رہائشی معروف سماجی شخصیت فرحان اعجاز کے گھر کا میٹر مبینہ واپڈا اہلکاروں کی جانب سے خلاف قانون کنکشن منقطع کر کے اتار لیا گیا۔

 جس پر تحصیل احمد پور سیال کے شہری واپڈا اہلکاروں کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو واپڈا فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اتارا گیا بجلی میٹر واپس لگا کر بجلی کنکشن بحال کیا جائے اور خلاف قانون بجلی میٹر اتارنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قانونی کارر وائی عمل میں لائی جائے اس بارے موقف جاننے کے لیے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن گڑھ مہاراجہ الطاف حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میٹر دوبارہ لگا کر بجلی کنکشن بحال کر دیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں