وال چاکنگ ،غیر قانونی تشہیر ختم کرنے کے دعوے جھوٹ

 وال چاکنگ ،غیر قانونی تشہیر ختم کرنے کے دعوے جھوٹ

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پی ایچ اے کے شہر کو وال چاکنگ اور غیر قانونی تشہیر سے پاک کرنے کے دعوے پورے نہ ہوسکے شہری علاقوں میں جگہ جگہ لگے بینرز سٹریمرز بل بورڈز ہورڈنگز اور دیواروں پر لکھی گئی تحاریر سے شہر کی خوبصورتی گہنا گئی ۔

فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث شہر میں جگہ جگہ بینرز سٹریمرز بل بورڈز ہورڈنگز اور دیواروں پر مختلف تحاریر موجود ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی گہنا چکی ہے شہر میں جہاں پر بھی نظر جاتی ہے وہاں پر پھول پودوں اور سبزے کی بجائے بینرز پینا فلیکسز سٹریمرز بل بورڈز اور ہورڈنگز ہی نظر آتے ہیں پی ایچ اے کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے سالانہ کروڑوں روپے کا بجٹ لیا جاتا ہے مگر اس بجٹ کے باوجود شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے پی ایچ اے کی جانب سے قدرتی مناظر کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری کرنے پھول پودے لگانے گرین بیلٹس کی مرمت و بحالی کرنے اور گرین ایریاز میں اضافہ کرنے کی بجائے مختلف ماڈلز اور مجسموں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں