حکومت سیم زدہ زمین قابل کاشت بنانے کیلئے متحرک :آصف

حکومت سیم زدہ زمین قابل کاشت بنانے کیلئے متحرک :آصف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈائر یکٹر اصلاح آبپاشی ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیم زدہ زمین کو قابل کاشت بنانے کیلئے متحرک ہے ،جس پر محکمہ اصلاح آبپاشی کی جانب سے تحصیل پیر محل میں سیم زدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے چھوٹے کسانوں کے ٹیوب ویل سولر پر شفٹ کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ضلع جناح کونسل ہال میں کیا ہے۔

 تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ جاوید بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی فرحانہ جمیل اور قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کسانوں نے شرکت کی، رواں سال اس منصوبے کے پہلے فیز میں15کسانوں کے ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی،حکومت پنجاب کے اس کسان دوست منصوبے کے تحت تین سال میں 93ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر شفٹ کیا جائے گا ،جس پر 20کروڑ لاگت آئے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں