فنڈز کیلئے حکومتی اجازت کی شرط ، جامعات کے تحفظات

فنڈز کیلئے حکومتی اجازت کی شرط ، جامعات کے تحفظات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹیز پر مالی معاملات میں مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت حکومت کی طرف سے ملنے والی ہر فنڈنگ اب آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کے تحت اکاؤنٹ آفس کے توسط سے دی جائے گی جبکہ یونیورسٹیز کو اپنی آمدن اپنے پاس رکھنے کی بجائے حکومت کے اکائونٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

جس کے بعد یونیورسٹیز کو اپنے ہی پیسے واپس لینے کیلئے حکومت کی طرف دیکھنا ہوگا۔ یونیورسٹی ٹریژررز فورم نے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظار کا اظہار کردیا۔ یونیورسٹی ٹریژررز فورم نے اداروں کی آمدن یونیورسٹی اکائونٹس میں ہی رکھنے کا مطالبہ کیا۔ جامعات کے ٹریژررز کہتے ہیں کہ یونیورسٹیز کو خودمختار ادارے رہنا دیا جائے۔حکومتی فنڈز کی اکاؤنٹس آفس سے ترسیل اور اپنی آمدن کو خودکار سسٹم کے تحت چلانے کی اجازت دی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں