فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے احسان دسترخوان کیلئے اقدامات تیز

فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے احسان دسترخوان کیلئے اقدامات تیز

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام احسان دسترخوان کے قیام کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔امین پور بازارکے قریب سائٹ کا دورہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں کے دکاندار،مزدور، دور دراز مقامات سے آنے والے خریدار ماہ صیام میں سحرو افطار اور عام دنوں میں کھانے سے مستفید ہوسکیں گے ۔

علاوہ ازیں پرانا میونسپل کارپوریشن آفس نزد اخبار مارکیٹ راجباہ روڈ،چناب چوک پرانی سبزی منڈی،نڑووالہ روڈ بڑے قبرستان غلام محمد آباد کے سامنے خالی جگہ،کلیم شہید پارک اوربولے دی جھگی تکونی پارک کا بھی دورہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے سیکرٹری فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ظفران سرور کے ہمراہ احسان دستر خوان کے قیام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے کہا کہ احسان دستر خوان کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں