کھلے پٹرول کی فروخت جاری، پیمانوں میں ٹیمپرنگ ، شہری لٹنے لگے ، پولیس نذرانے لے کر چپ

کھلے  پٹرول  کی  فروخت  جاری،  پیمانوں  میں  ٹیمپرنگ ،  شہری  لٹنے  لگے ،  پولیس  نذرانے  لے  کر  چپ

فیصل آباد(عبدالباسط سے )شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے پٹرول کی فروخت کی دکانیں قائم کرلی گئیں۔ بااثر عناصر کی جانب سے مبینہ طور پر پیمانوں کو ٹیمپر کرکے مقدار بھی کم فروخت کی جانے لگی ۔ آگ لگنے کے واقعات کے باوجود بھی پولیس حکام روک تھام کی بجائے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے خود سرپرستی کرنے میں مصروف ہوگئے ۔

گلیوں، محلوں، مین شاہراہوں اور دیگر پبلک پوائنٹس پر بنی غیر قانونی کھلے پٹرول کی دکانیں علاقہ مکینوں اور راہگیروں کیلئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے مین ڈی ٹائپ روڈ، عاصم ٹاؤن، آئرن مارکیٹ، علامہ اقبال کالونی روڈ، سمندری روڈ کے مختلف علاقے ، تھانہ سمن آباد کے علاقے سمن آباد بلال چوک، مین سمن آباد روڈ، نوبانوالہ روڈ، مدنی چوک، کالج روڈ، رسالہ روڈ، فیکٹری ایریا کے لال ملز روڈ، سرسید ٹاؤن روڈ، ایوب ریسرچ روڈ، رحمانیہ روڈ سمیت دیگر علاقے ، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقوں میں شہریوں کو لوٹا جارہا ہے لوگوںکی جانب سے  شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی متعلقہ پولیس حکام کار روائیاں عمل میں لانے کی بجائے  ان سے نذرانے لیکر خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود  کی جانب گرفتاریاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں