ایڈیشنل ڈی سی کی انسداد گداگری مہم تیز کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈی سی کی انسداد گداگری  مہم تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹر ثمن عباس نے محکمہ سماجی بہبود کے افسروں سے میٹنگ کی اور انسداد گداگری کی جاری مہم میں تیزی لانے کی تاکیدکرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پیشہ وربھکاریوں سے بچاؤ کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کررکھا ہے۔

لہذا محکمہ سماجی بہبود اس مہم کی کامیابی کے لئے بلاتعطل اقدامات جاری رکھے ۔انہوں نے محکمانہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے دفاتر میں اعلیٰ نظم ونسق کو قائم رکھنے ،دفتری اوقات کار کی پابندی یقینی بنانے اور محکمانہ اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہنے کی بھی تاکید کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں