حلقہ کی تعمیروترقی کا سفر تیزی سے جاری:عاصم نذیر

حلقہ کی تعمیروترقی کا سفر تیزی سے جاری:عاصم نذیر

بلوچنی( نمائندہ دنیا)ممبر قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیروترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے تمام دستیاب وسائل کا رخ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جانب موڑ رکھا ہے جو ہماری عوام کے ساتھ بے لوث خدمت کاثبوت ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 67رب مال میں وزیراعظم کے ترقیاقی پروگرام کے تحت کروڑوں سے بجلی فراہمی،تعمیرومرمت سڑک،پی سی سی،واٹرفلٹریشن پلانٹ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا.۔؎انہوں نے مزیدکہا حلقہ این اے 101کے سینکڑوں دیہاتوں اورآبادیوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں ،سکولوں کی اپ گریڈیشن، تعلیم و صحت \'رورل ڈرینج ،کارپٹ روڈز کی تعمیر \'واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب \'سوئی گیس منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں