تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی ،خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی ،خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے النجف کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف کو حراست میں لے لیا۔ جس کی تلاشی کے دوران ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس، 150 گرام سے زائد آئس، 150 گرام سے زائد افیون 3 کلوگرام سے زائد پوست اور دیگر منشیات بھاری مقدار میں برآمد کرلیں۔ تھانہ پیپلزکالونی پیپلزکالونی کے علاقے فیصل پُلی کے قریب سے خاتون نوشی کو حراست میں لے لیاگیا۔ جس کے قبضے سے 1200گرام چرس اور 1020گرام بھکی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں منشیات فروشوں کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کی جارہی تھیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں