الائیڈ ہسپتال ایم آر آئی عملہ کی مریضوں سے بد تمیزی

الائیڈ ہسپتال ایم آر آئی عملہ کی مریضوں سے بد تمیزی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال ایم آر آئی عملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ ، شہریوں کا ہسپتال انتظامیہ سے ٹیکنشینز کے خلاف کارر وائی کا مطالبہ۔

 ذرائع کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریجن میں واحد ہسپتال ہے جہاں پر ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے اور روزانہ مختلف اضلاع سے سینکڑوں شہری ایم آر آئی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال آتے ہیں جن کے ساتھ ہسپتال عملہ ناروا رویہ اختیار کرتا ہے ، ذرائع کے مطابق آئے روز ابوزر اور افتخار نامی ٹیکنیشنز کی طرف سے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدزبانی کی جاتی ہے ، مریضوں کا کہنا ہے ایم آر آئی ٹیسٹ کے لئے 4سے 5 گھنٹے تک انتظار کروانا روٹین ہے جبکہ بلاوجہ تاخیر کی وجہ پوچھنے پر انکے ساتھ بدزبانی کی جاتی ہے اس حوالہ سے وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال انتظامیہ سخت ایکشن لے کر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارر وائی عمل میں لائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں