دنیا ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرے :غلام جیلانی

دنیا ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین  کی ہرممکن مدد کرے :غلام جیلانی

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا ہے کہ دنیا ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مددکرے ،مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کو تنہا نہ چھوڑا جائے ۔

پاکستان کا زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان اور ٹیمیں بھجوانا خوش آئند ہے ،مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں بھی اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے بلا تفریق آگے بڑھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں