پٹرول پمپس بندکرنے اوورچارجنگ پر سخت کارروائی ہوگی:اسسٹنٹ کمشنر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن و پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس تحصیل شورکوٹ کو تاکید کی کہ کوئی بھی فلنگ سٹیشن پٹرول و ڈیزل کی سیل بند نہیں کرے گا۔
تیل ذخائر اور آڈرز کی رپورٹ مرتب کریں اور پٹرولیم مصنو عات کی مقرہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں ۔ تمام کھاد ڈیلرز زیادہ سے زیادہ کھاد کی بکنگ کروائیں۔ محکمہ زراعت ٹیم رپورٹ تیار کرے گی ۔پرائس کنڑول مجسٹر یٹس اوور چارجنگ پر سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں متعلقہ عملے کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔