پارکنگ پلازے کو فوری قابل استعمال بناکر کھولنے کی ہدایت

 پارکنگ پلازے کو فوری قابل استعمال بناکر کھولنے کی ہدایت

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر پارکنگ پلازے کا دورہ کرنے پہنچ گئے کمشنر سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر کو پارکنگ پلازے کو فوری قابل استعمال بناکر کھولنے کی ہدایت کردی ۔

گزشتہ روز کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان دیگر افسروں کے ہمراہ بیرون چنیوٹ بازار زیر تعمیر پارکنگ پلازے کا دورہ کرنے پہنچے کمشنر سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کو ہدایت کی کہ پارکنگ مسائل کے خاتمے کے لیے پارکنگ پلازے کو فوری طور پر قابل استعمال بنانے کے بعد پارکنگ کے لیے کھول دیا جائے تاکہ شہر میں پارکنگ مسائل کم ہوسکیں کمشنر کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پارکنگ پلازے کو قابل استعمال بنانے کے کام میں کوئی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں