ماہ رمضان کا آغاز، پھل سبزیو ں کی قیمتو ں کو پر لگ گئے

 ماہ رمضان کا آغاز، پھل سبزیو ں کی قیمتو ں کو پر لگ گئے

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) رمضا ن المبارک شروع ہوتے ہی پھل سبزیو ں کی قیمتو ں کو پر لگ گئے۔۔

کوئی چیز بھی سرکاری ریٹس میں دستیا ب نہیں ۔پھل اور سبزی فروشوں نے از خو د ریٹ مقرر کر لئے سبزیو ں کی قیمتو ں ہوشربا اضا فہ کردیا گیا مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑادیاگیا، روزہ دار شہری سبزی منڈی و دیگر بازارو ں میں قیمتو ں میں اضا فہ کا رونا روتے ررہے ۔ سبزی منڈی میں پیاز 150 ، کریلہ 200 بھنڈی 300 ، بینگن 100 ، کھیرا 70 ، آ لو 70 ، ٹینڈے 400 روپے کلو جبکہ فروٹ میں خربوزہ 200 ، کھجور 600 ،سٹا بری 300 روپے کلو اورکیلا 300 روپے درجن فروخت ہوا، تمام اشیا سرکاری نرخو ں سے ڈبل ریٹس میں فروخت ہو رہی ہیں عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرانفروشی پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں