طے شدہ اجرت نہ ملنے پربھٹہ مزدور سراپا احتجاج

طے شدہ اجرت نہ ملنے پربھٹہ مزدور سراپا احتجاج

کمالیہ(نمائندہ دنیا)بھٹہ مالکان کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کا استحصال جاری مقررہ اجرت پر عمل درآمد نہ ہوا بھٹہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پربھٹہ مالکان اور مزدوروں کے مابین تقریبا دو ما ہ قبل فی ہزاراینٹ مزدوری 1200روپے طے پائی لیکن دو ماہ گذرنے کے بعد بھی بھٹہ مالکان مزدوروں کو طے شدہ اجرت دینے سے انکاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی گذشتہ روز بھٹہ مزدور نے لیبر قومی کے تحصیل صدر ملک عبدالمجید کی قیادت میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور بھٹہ مالکان کی غنڈہ گردی ، نا انصافی ا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملک عبدالمجید نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے اجرت انتہائی کم ہے جس سے مزدور دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے اگر انتظامیہ نے فوری عمل درآمد نہ کروایا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں