جھنگ :اسلام نگر میں 4دن سے گیس بند،مکین پریشان

 جھنگ :اسلام نگر میں 4دن سے گیس بند،مکین پریشان

جھنگ ،کمالیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ) محلہ اسلام نگر دارالسکینہ روڈ کے علاقے میں 4 دن سے سوئی گیس بندرہنے سے روزے داروں کو سحروافطار میں شدید مشکلات ۔ گھریلو صارفین کو ایک منٹ کیلئے بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیا لاوارثوں کے اس شہر میں کوئی کسی کو پوچھنے والا ہے ۔ محلہ اسلام نگر میں 4 دن سے گیس بندہونے پر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گیس عملے کو بھیج کر مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔دوسری طرف کمالیہ میں بھی سوئی گیس نہ آنے سے شہریوں کو سحر ی و افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ شہر سمیت گردو نواح کے علاقوں میں ماہ صیام میں گیس بند رہنے سے خاص طورپر خواتین کو امور خانہ داری میں مسائل کاسامنا ہے ۔شہر کے اکثر علاقوں میں گیس غائب رہنے سے روزے دار مجبورا ًمہنگے داموں ہوٹلوں سے ناقص کھانا خریدنے پر مجبو رہیں شہریوں نے اعلی ٰ حکام سے گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں