پیر قطب علی شاہ امیدوار حلقہ پی پی 123کی حمایت کا اعلان
پیرمحل ( نمائندہ دنیا)آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید غلام حسام جامی گیلانی نے پیرسیدقطب علی شاہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 123کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے چوہدری شاہد گجر امیدوار ایم پی اے پی پی 122 کی رہائش گاہ پر سابق ایم پی اے قطب علی شاہ المعروف پیر علی بابا سجادہ نشین دربار قطبیہ کے پورے پینل کی حمایت اعلان کر دیاانہوںنے اپنے مریدین کو انکی مکمل سپورٹ کی ہدایت کی ہے ۔