ریلوے ٹریک مرمت کرنیوالا عملہ افسروںکے گھرتعینات

ریلوے ٹریک مرمت کرنیوالا عملہ افسروںکے گھرتعینات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ریلوے فیصل آباد میں ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ ٹریک کی مینٹی نینس کرنے کی بجائے افسروں کے گھروں میں ڈیوٹیاں کرنے لگا ۔۔۔

جبکہ متعدد ملازمین محکمے سے بغیر کام کیے تنخواہیں لینے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ نوکریوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کرنے والے ملازمین کی ڈیوٹیاں افسروں نے خود ساختہ طور پر اپنے گھروں میں لگا رکھی ہیں جبکہ بیشتر ملازمین ریلوے لائنوں پر ڈیوٹی کی بجائے پرائیویٹ نوکریاں کررہے ہیں ۔ ریلوے ٹریک مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے سے خستہ حال ہورہے ہیں۔ دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک مرمت کرنے والے ملازمین افسروں سے ملی بھگت کرکے پرائیویٹ نوکریاں کررہے ہیں اور محکمہ ریلوے سے مفت کی تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ نوکری پر نہ آنے کے لیے افسروں کو مبینہ طور پر آدھی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ گھر بیٹھے اور پرائیویٹ نوکریاں کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں