چنیوٹ میںگراؤنڈز سے محروم کھلاڑیوں کااحتجاج

چنیوٹ میںگراؤنڈز سے محروم کھلاڑیوں کااحتجاج

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)منتخب عوامی نمائندوں کے جھوٹے وعدوں سے نالاں اور کھیلوں کے گراؤنڈز سے محروم کھلاڑیوں کا معاون خصوصی وزیراعظم قیصر شیخ کے۔۔

 دفتر سامنے احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی ایم این اے قیصر شیخ پر کڑی تنقید کرتے رہے ۔چنیوٹ کے کھلاڑیوں نے کئی سال سے سٹیڈیم اور گراؤنڈز تعمیر نہ ہونے پر کہا کہ قیصر شیخ شہر سے متعدد بار منتخب ہوئے لیکن ایک بھی گراؤنڈ نہ بنا سکے ۔ ہم 2009 سے گراؤنڈ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہزاروں نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہونے سے جرائم کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ قیصر شیخ گراؤنڈز بنوا کر دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں