تھیٹر مالکان کو فحش سٹیج ڈرامے لگانے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی

تھیٹر مالکان کو فحش سٹیج ڈرامے لگانے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھیٹر مالکان کو فحش سٹیج ڈرامے لگانے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔

روزانہ کی بنیاد پر فیصل آباد کے تھیٹروں میں فحش ڈرامے ، ڈانس اور غیر اخلاقی ڈائیلاگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور آرٹس کونسل کی جانب سے کوئی کارروائیاں نہیں کی جارہیں۔ ذرائع کے مطابق تھیٹرز میں فحش ڈراموں کے ساتھ ساتھ شائقین کی جانب سے کھلے عام اسلحہ لانا بھی معمول بن گیا۔ ڈراموں میں فحش ڈانس اور ڈائلاگز ہونے کے باعث فیملیز نے بھی تھیٹرز میں جانا چھوڑ دیا۔ شہریوں نے اپیل کی کہ تھیٹرز مالکان، ڈائیریکٹرز اور اداکاروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں