ٹو بہ:جانوروں میں منہ کھر اور گل گھوٹو کی وباء پھیل گئی

ٹو بہ:جانوروں میں منہ کھر اور گل گھوٹو کی وباء پھیل گئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی مجر مانہ غفلت کے باعث ویکسی نیشن نہ ہو نے کے نتیجہ میں جانوروں میں منہ کھر اور گل گھوٹو کی وباء پھیل گئی اور۔۔۔

کچھ عرصہ میں لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی موت کے منہ میں چلے گئے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ اور دیگر فیلڈ سٹاف کی غفلت کے باعث ضلع بھر کے مختلف دیہات میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسی نیشن نہیں کی جاسکی ،جس کے نتیجہ میں مویشیوں میں مذکورہ بیماریوں کی وباء پھیل چکی ہے ،اور کچھ عرصہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اس بیماری کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ، اس سلسلہ میں زمینداروں کی طرف سے ویکسئن کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے رابطہ پر انہیں طفل تسلی دے دی جاتی ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بلاامتیاز حفاظتی ویکشی نیشن کا عمل شروع کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں