مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے چکنمبر 239رب کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوکر گرگیا جسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیاگیا۔ جس کی تلاشی کے دوران اسلحہ ، نقدی اور موبائل فو ن برآمد کرلیاگیا۔ ملزم کی شناخت ثنائاللہ عرف سنی کے نام سے ہوئی جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں