بھاری بلوں کا بوجھ:ایک لاکھ پاور لومزبند،صرف 1 لاکھ لومز 50 فیصد استعداد کار پر فعال

بھاری  بلوں  کا  بوجھ:ایک  لاکھ  پاور  لومزبند،صرف  1  لاکھ  لومز  50  فیصد  استعداد  کار  پر  فعال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھاری بجلی بلوں کے بوجھ تلے دبا پاور لومز سیکٹر بدحالی کا شکار، 1 لاکھ پاور لومز بند اور 1 لاکھ پاور لومز 50 فیصد استعداد کار پر فعال ہیں ۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دو ماہ قبل بجلی کا فی یونٹ 19 سے بڑھا کر 44 روپے کیا گیاجبکہ ٹیکسز کی شمولیت کے بعد فی یونٹ ریٹ 55 روپے تک جا پہنچا جس کے بعد پاورلومز براہ راست متاثرہوئیں ۔ گزشتہ سال مئی 2022 میں بند پاور لومز کی تعداد 50 ہزار کے قریب تھی جو اب ایک لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ ہزاروں مزدور بے روزگار بھی ہوگئے ہیں۔ پاورلومز مالکان کا کہنا ہے کہ اخراجات پورے نہ ہونے پر کاروبار بند کرکے مشینیں کباڑ میں بیچنے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے بارہا مطالبات کے باوجود پاورلومز انڈسٹری کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔کونسل آف پاور لوم آنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے حکومت کو مطالبات بھجوا دیئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلا مطالبہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے شامل کیا گیا ہے ۔بجٹ میں ریلیف دیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں