پاک فوج کے شہداء اور ہیروز کی یاد میں شجرکاری مہم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کالج آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنئٹل سائنسز اور شعبہ ماحولیات کے اشتراک سے پاکستان آرمی کے۔۔
شہدا ء اور ہیروز کی یاد میں شجرکاری کی گئی جسکے تحت مختلف اقسام کے 1500پودے لگائے گئے ۔ تمام شہداء اور پاکستانی ہیروز جو دشمن کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت ہوئے اور وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان خدا کے سپرد کرتے ہوئے شہادت کے منصب پر فائز ہو گئے ، انکی یاد میں ایک درخت ایک شہیدکے نام شجر جاری کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفاقت کا کہنا تھا کہ پودے مستقبل میں ہمارے ماحول کی ضمانت ہیں۔ جامعات کو صرف کتابوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ معاشرے کی درست سمت کا تعین کرتے معاشرتی مسائل کوحل کرنا چاہیے ۔ دیگر فیکلٹی ممبران نے اپنے پیغامات میں کہا کہ شہداء اور قومی ہیروز کی یاد میں لگائے گئے درخت انکے درجات میں اضافے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اس دھرتی کی شادابی کا باعث بھی بنیں گے ، شجرکاری مہم میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، انتظامی افسروں اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔