2سال سے فیکٹریوں کا سروے نہ ہوا،مزدوروں کا استحال

2سال سے فیکٹریوں کا سروے نہ ہوا،مزدوروں کا استحال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے گزشتہ دو سال سے فیکٹریوں کا سروے نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔

 افسروں  کی مبینہ ملی بھگت سے مالکان مزدوروں کے حقوق کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانچ یا اس سے زائد ملازمین کے حامل کسی بھی کاروبار کے لیے اپنے ورکرز کو سوشل سکیورٹی سے رجسٹرد کروانا لازم ہے جس کے لیے محکمہ کی خصوصی ٹیمیں موجود ہیں جن کے ذمے نا صرف کاروباری مرکز کا سروے کرنا ہے بلکہ ملازمین کی اصل تعداد کی رجسٹریشن بھی یقینی بنانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال سے محکمہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے کاروباری مراکز کی فزیکل انسپکشن نہیں کی گئی جس کے باعث ناصرف مالکان اپنی مرضی سے ملازمین کی تعداد رجسٹرکرواتے ہیں بلکہ ہزاروں کاروباری افراد کی جانب سے ملازمین کی رجسٹریشن بھی نہیں کروائی جاتی جس کا نقصان ملازمین کو سوشل سکیورٹی کی سہولیات سے محرومی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 10لاکھ سے زائد مزدور پیشہ طبقہ موجود ہے جن میں سے صرف 2لاکھ ہی رجسٹرڈ ہے ۔ افسروں  کی جانب سے انسپکشن کئے بغیر کاروباری افراد سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کئے جاتے ہیں جن کی بنا پر انہیں چھوٹ دے دی جاتی ہے ۔ دوسری جانب سوشل سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی جانب سے افسروں کو فزیکل انسپکشن سے روکے جانے کے بعد کاروباری افراد کو خود احتسابی کے عمل کے تحت اپنے ورکرز کو رجسٹرد کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے باعث بیشتر افراد اس بات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اپنے ورکرز کا استحصال کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں