کمشنرکی زیرصدارت انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بارے اجلاس

کمشنرکی زیرصدارت انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بارے اجلاس

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعیدکی زیرصدارت انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بھی موجودتھے۔

 ۔کمشنرنے سیکرٹری آرٹی اے کی طرف سے اربن ٹرانسپورٹ سروس کا جامع پلان وضع نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو اندرون شہر ٹرانسپورٹ کی معیاری سروس فراہمی یقینی بنائی جائے اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں اداکرے ۔ٹرانسپورٹرز کو پیشکش دیں۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو اربن ٹرانسپورٹ پلان وضع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیا اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں مزید لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں