سکول ہیڈ پر طالبات کو اجازت کے بغیر باہر لیجانے کا الزام

سکول ہیڈ پر طالبات کو اجازت کے بغیر باہر لیجانے کا الزام

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول طارق آباد کے سکول ہیڈ پر طالبات کو والدین کی اجازت کے بغیر سکول سے باہر لے جانے کا الزام۔

 والدین نے سکول ہیڈٹیچر طارق جاوید کے خلاف احتجاج کرتے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ ہیڈماسٹر طارق جاوید نے طالبات کو دوسرے سکول لے جاکر اپنے ہی ایک ٹیچر کے خلاف ہراسمنٹ کے بیان دلوائے ۔ جس پر طالبات نے بھی ہیڈ ٹیچر پر اپنے ٹیچر کے خلاف جھوٹے بیان دلوانے کا الزام لگا دیا۔ والدین نے بھی بغیر اجازت طالبات سے ہراسمنٹ کے بیان دلوانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ والدین نے ہیڈٹیچر طارق جاوید پر بچوں پر تشدد کرنے کا الزام بھی لگایا اورحکام سے سکول ہیڈ ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن محمد امجد نے موقع پر پہنچ کر ہیڈماسٹر کے خلاف انکوائری اور محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں