اراضی ریکارڈ سنٹرزپرکام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت

 اراضی ریکارڈ سنٹرزپرکام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اچانک تحصیل سٹی وصدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا ۔۔

 خرید وفروخت کیلئے درکار ڈاکومنٹس لینے آئے مرد وخواتین درخواست گزاروں سے سروسز فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے ریکارڈ چیک کیا اور زیر التواء امور پر تشویش کا اظہار کرتے فوری نمٹانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا اراضی ریکارڈسنٹرز پر لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچاتے انکے کام تیز رفتاری سے نمٹائے جائیں۔ کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں نظر نہیں آنی چاہئیں، زیادہ رش پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے ۔ سائلین کی رہنمائی کیلئے انفارمیشن ڈیسک کو ہمہ وقت فعال رکھیں ۔انہوں نے سنٹرز پر صفائی کا معیاربھی ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں